ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / لبنانی فوج اور النصرہ فرنٹ کا ثالث راکٹ حملے میں قتل

لبنانی فوج اور النصرہ فرنٹ کا ثالث راکٹ حملے میں قتل

Sun, 23 Jul 2017 17:05:45  SO Admin   S.O. News Service

دبئی 23جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لبنان میں عرسال کے مقام پر جاری آپریشن میں النصرہ فرنٹ کے جنگجوؤں اور لبنانی فوج کے درمیان ثالث کاکرداراداکرنے والے ایک شہری کو قتل اور دوسرے کو زخمی کر دیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لبنانی فوج نے بتایاہے کہ النصرہ کے ساتھ ثالثی کی مساعی میں سرگرم ایک مقامی شہری احمد الفلطینی کی گاڑی کو النصرہ کی طرف سے راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں احمد الفلیطی جاں بحق اور اس کا ایک قریبی عزیز فائز الفلیطی شدید زخمی ہواہے۔لبنانی فوج نے اس حملے کی ذمہ داری فریق مخالف النصرہ فرنٹ پرعاید کی ہے تاہم النصرہ کی طرف سے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔مقامی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عرسال قصبے کے سابق نائب میئر احمد الفلیطی اپنے ایک دوسرے عزیز کے ہمراہ النصرہ اور لبنانی فوج کے درمیان مفاہمتی کوششوں میں سرگرم تھے۔ گذشتہ روز النصرہ کے ٹھکانوں سے ایک راکٹ سے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں احمد الفلیطنی کی ایک ٹانگ کٹ گئی اور وہ شدید زخمی ہوئے تاہم کچھ دیر بعد وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔دریں اثناء حزب اللہ ملیشیا کے زیرانتظام میڈیا وار سیل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے وادی حمید کی شاہراہ پر النصرہ کی ایک میزائل بردار گاڑی کو تباہ کرتے ہوئے متعدد جنگجوؤں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔خیال رہے کہ ہفتے کے روز لبنان اور شام کی سرحد پر واقع لبنانی علاقے جرود عرسال میں لبنانی فوج اور النصرہ فرنٹ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں شرروع ہوگئی تھیں۔ جمعہ کے روز سے جاری جھڑپوں میں کل دوسرے روز بھی راکٹو کی آوازیں سنائی دیتی رہی رہیں۔العربیہ اور الحدث چینلوں کے ذرائع کے مطابق شامی فوج کے جنگی طیاروں نے بھی لبنان کی سرحد سے متصل القلمون کے مقام پر بمباری کی ہے۔


Share: